18 مارچ 2010 - 20:30

متحدہ قومی مومنٹ نےکراچی میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس پرہونےوالے دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دارطالبان کوقراردیا ہے ۔

صوبہ سندھ کے سابق مشیرداخلہ اورمتحدہ قومی مومنٹ کےموجودہ رکن قومی اسمبلی وسیم اخترنے عاشورہ کے جلوس پرہونےوالے دہشت گردانہ حملے کوبزدلانہ کاروائی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت کیا گیا ۔ متحدہ قومی مومنٹ کے رہنمانے ریڈیوتہران کی اردوسروس سے اپنی گفتگومیں کہاکہ خودکش حملے کے بعداگرپولیس بروقت کاروائی کرتی توشہرمیں جلاؤ گھیراؤ کا اتنا بڑا واقعہ پیش نہ آتا ۔ انھوں نے کہا کہ طالبان دہشت گردوں نےہی  دہشت گردانہ حملہ کرنے کے بعد لوگوں کی املاک کولوٹا اورانھیں آگ لگائي  وسیم اخترنے ایک بارپھر صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں طالبانائزیشن کوروکیں ۔انھوں نے شیعہ اورسنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیداکرنے کی طالبان کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عناصرہرگزاپنے مقصدمیں کامیاب نہيں ہوسکيں گے ۔